تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا کے سیشن 2019کیلئے سالانہ انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل

اتوار 9 دسمبر 2018 18:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا کے سیشن 2019کیلئے سالانہ انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی صدرخیراللہ حواری کے مطابق چترال سے ضیاء الدین، دیر بالا سے بختیار زمین، دیر پائین سے شفیق الرحمان، ملاکنڈ سے فضل غفار ‘سوات سے ملک اختر علی شانگلہ سے عبدالحق، بونیر سے لیاقت حسین، مردان سے اختر حسین، صوابی سے فدا محمد ، چارسدہ سے عبدالرحمان، نوشہرہ سے سید مقصود علی شاہ، پشاور سے سکندر خان یوسفزئی، جامعات سے پروفیسر ڈاکٹر سید وہاب کوہاٹ سے پروفیسر سجاد احمد، کرک سے محمد نبی شاہ، بنوں سے مفتی عبدالحمید قریشی، لکی مروت سے سیف الرحمان، ڈی آئی خان سے عبدالحکیم، بٹگرام سے گل زارین، ہنگو سے مولانا رحیم گل، ایبٹ آباد سے محمد سہیل زیب، ٹانک سے محمد شعیب، قبائلی اضلاع باجوڑ سے پروفیسر بخت منیر، مہمند سے محمد الیاس، خیبر سے واجد خان شمالی وزیرستان سے اصل جان صدر منتخب ہو گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں