کرپشن کی روک تھام کیلئے محکموں کے افسران کا تعاون نہایت ضروری ہوتا ہے،شکیل احمدایڈوکیٹ

اتوار 9 دسمبر 2018 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جہاں کرپشن زیادہ ہوتی ہے وہاںمسائل زیادہ گھمبیر اور پیچیدہ ہوتے ہیں اور معاشی استحکام کا حصول ناممکن ہو جاتا ہے اور کرپشن نہ ہونے کی صورت میں غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات زیادہ تیزی کے ساتھ کئے جا سکتے ہیں،کرپشن کی روک تھام کے لئے محکموں کے افسران کا تعاون نہایت ضروری ہوتا ہے، موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف جو اقدامات کئے ہیں وہ ماضی کے مقابلے زیادہ موثر ہیں جس سے کرپشن کا بہت جلد خاتمہ ہو جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار شکیل احمد ایڈوکیٹ اپنے حلقہ نیابت کے نمائندہ وفد سے بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اقتدار ان حالات میں ملا جہاں ہر طرف کرپشن کا دور دورہ تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان کا عزم اور پی ٹی آئی قیادت نے ا ن حالات کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور کرپشن کے خلاف ایسے قانون وضع کئے جس سے کرپشن کی روک تھام میں نمایاں کمی آگئی ہے جس سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے، کرپشن غربت کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ ہے ، سماجی ، اخلاقی اقدار کی مضبوطی سے کرپشن کی جڑیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کی جا سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت کی شروع کردہ کفایت شعاری مہم کے ذریعے حاصل ہونے والے وسائل کو عوامی مفاد اور اداروں کی مضبوطی کیلئے بروئے کار لایا جائے گا ۔وزیر مال نے کہا کہ عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا، حقوق کی تحفظ اور میرٹ کا بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا ، ماضی میں وسائل کی بے دریغ استعمال اور حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی وجہ عوامی پسماندگی اور محرومی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، اس تشویشناک صورت سے قوم کو نکالنے کیلئے کفایت شعاری کی اشد ضرورت ہے ۔

انہو ںنے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ کی ترقی کے لئے دیرپا اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں یہاں سیاحت کے کافی مواقع موجود ہیں جس کی ترقی کیلئے کوشا ں ہیں، ضلع سوات کو ماڈل ضلع بنانا اور اس میں بسنے والے ہر باشندے کو ان کا حق دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں