پاکستان میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ پشاور کے سرویلنس سکواڈ نے کام شروع کر دیا

اتوار 9 دسمبر 2018 20:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ پشاور کے سرویلنس سکواڈ نے کام شروع کر دیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اس موقع پر کہا کہ سرویلنس سکواڈ کی مدد سے پشاور کے مختلف علاقوں میں تجاوزات، غیرقانونی سپیڈ بریکرز، وال چاکنگ اور صفائی وغیر ہ کی براہ راست نگرانی کی جائے گی، سرویلنس وہیکل کے سی سی ٹی وی کیمروں کو ڈپٹی کمشنر پشاور کے سمارٹ کنٹرول روم سے منسلک کیا گیا ہے جہا ں سے ان سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے پشاور کے انتظامی اُمور کی براہ راست نگرانی کی جائے گی اوراس کے ساتھ سینٹری ورکرز کی حاضری کی بھی براہ راست نگرانی کی جا ئے گی تاکہ پشاور میں صفائی کی صورتحال کو بہتر کیا جا سکے۔

سرویلنس وہیکل کی پہلے دن کی کاروائی کے نتیجے میں پشاور کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی وال چاکنگ ،بینرز و پوسٹرز لگانے والے 500 افراد کو جرمانے کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرویلنس وہیکل کیلئے سمارٹ کنٹرول روم میں عملے کو تعینات کر دیا گیا ہے جو کہ 24 گھنٹے موجود رہے گا تاکہ عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہ رہے۔ سرویلنس وہیکل کی مدد سے بازاروں میںدکانوں سے باہر غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے والوں کی براہ راست نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کی ویڈیو کوبھی محفوظ کیا جا ئے گا تا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں