حکومت عوام کو 100 دنوں میں ہی ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی، اقبال حیدری

مولانا فضل الرحمن کا عمران خان بارے ہر دعویٰ قدم بہ قدم سچ ثابت ہورہا ہے جو کوئی ماننے کو تیار نہیں تھا

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام پی کے 78 پشاور کے امیر مولانا محمد اقبال شاہ حیدری ، نائب امیر پروفیسر امداد اللہ ، نائب امیر دوئم مولانا حبیب اللہ و دیگر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سو دنوں میں ہی ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا عمران خان بارے ہر دعویٰ قدم بہ قدم سچ ثابت ہورہا ہے جو کوئی ماننے کو تیار نہیں تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جے یو آئی پی کے 78 پشاور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی گزشتہ صوبائی حکومت ہی ناکام ہوچکی تھی مگر ایک ب ار پھر عوام پر مسلط کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کی صوبائی اور مرکزی حکومتوں کے سو دن ہی ناکامی کے لئے کافی ہے بلکہ عوام فیصلہ دے چکی ہے کہ سو دنوں میں تبدیلی نہیں بلکہ لالی پاپ دیا ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اللہ کریم رحم فرمائے قوم پر پانچ سالوں میں یہ حکومت عوام کے ساتھ کیا کچھ کرے گی کیونکہ سو دنوں میں تو مرغی اور انڈے دینے کا علان ہوا اور اگلے سو دنوں میں یہ عوام کے ساتھ کیا ڈرامہ رچایا جائے گا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں