سوئی گیس کے کم پریشر، لوڈشیدنگ اور دیگر شہری مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس طلب

پیر 10 دسمبر 2018 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے مینگورہ شہر، سیدوشریف، گلکدہ اور دیگر مضافات میں سوئی گیس کے کم پریشر، لوڈشیدنگ اور دیگر شہری مسائل کے حوالے سے منگل کو کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں سوئی گیس کے اعلی حکام شریک ہونگے اس بارے میں عوامی شکایات پر انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی تکلیف کا مجھے بھرپور احساس ہے جلد سوئی گیس کے حوالے سے ہر مسئلہ حل ہو جائیگا اور عوام کو ریلیف مل جائیگا اپنے حجرے میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ انکے نمائندے عوامی فلاح و بہبود اور انکے حقوق کیلئے پوری طرح چوکس ہیں اسلئے عوام پوری تسلی رکھیں اس موقع پر لوگوں نے فضل حکیم خان کو سوئی گیس کے کم پریشر، لوڈشیدنگ اور دیگر شہری مسائل سے آگاہ کیا جس پر فضل حکیم خان نے فوری طور پر سوئی گیس کے حکام کو منگل کو کمشنرآفس طلب کرلیا انہوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد سوئی گیس کے تمام مسائل حل ہوجائینگے انہوں نے جی ایم سوئی گیس اور اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ کیا اور انہیں یہاں کی صورت حال سے تفصیلی اگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں