بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرناہوگی،گورنرشاہ فرمان

پیر 10 دسمبر 2018 23:39

بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرناہوگی،گورنرشاہ فرمان
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرناہوگی، کرپشن روکنے کیلئے عزم کے ساتھ اخلاقی ومذہبی معیار یقینی بنانا ہوگا، کرپشن جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے ہمیں Moral Standards قائم کرنے ہوںگے۔ یہ بات انہوں نے پیرکے روز گورنرہاؤس پشاورمیں انسداد بدعنوانی کی مناسبت سے نیب خیبرپختونخوا کے زیراہتمام منعقدہ سیمینارسے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کی۔

تقریب میںڈائریکٹرجنرل نیب فرمان اللہ، جسٹس (ر) فصیح الدین ملک ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ آیاز اورمس فریال علی گوہر سمیت صوبائی انتظامی سربراہان، وائس چانسلرز، پولیس آفیسرز اور طلباء بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کاکہناتھا کہ بدقسمتی سے ہم نے عزت کامعیار پیسہ بنالیاہے اور پیسے کی حصول کی خاطر ہم نے اخلاقی ،مذہبی معیار کوپیچھے چھوڑدیاہے، کرپشن ہی ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، کرپشن کے خاتمے کیلئے متعلقہ اداروں کو بلاامتیازکارروائی کرنی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ کوئی بھی شخص احتساب سے مبرا نہیں، بد عنوانی سے پا ک معاشرے کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ انفرادی و اجتما عی حیثیت میں جر ات اور خد مت کے جذبے سے قانون کی پا سداری بھی یقینی بنا ئی جائے ۔ گورنرخیبرپختونخواکاکہناتھاکہ ہمیں اس حقیقت کوسمجھناہوگا کہ غلط طریقے سے پیسہ کمانے سے کسی شخص کووقتی فائدہ اورآرام حاصل ہوجاتاہے لیکن اس کا انجام براہوتاہے، غلط کمائی اورکرپشن سے ہم بہت سارے لوگوں کاحق ماررہے ہوتے ہیں اور معاشرے میں بگاڑ کاباعث ثابت ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں سیمینارسے ڈائریکٹرجنرل نیب خیبرپختونخوا فرمان اللہ نے اپنے خطاب میں انسداد بدعنوانی کیلئے نیب کے اقدامات اور کارکردگی سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر جسٹس (ر) فصیح الدین ملک ، ڈاکٹرقبلہ آیاز اورمس فریال علی گوہر نے بھی خطاب کیا۔آخرمیں گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بہترین کارکردگی پر نیب خیبرپختونخوا کے افسران واہلکاراورطلباء میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں