وزراء کی عدم حاضری پر سپیکرکا اظہاربرہمی،

رپورٹ وزیراعظم کوارسال کردوںگا، مشتاق غنی

بدھ 12 دسمبر 2018 16:51

وزراء کی عدم حاضری پر سپیکرکا اظہاربرہمی،
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس بدھ کو50منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمدغنی کی زیرصدارت جب اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں حکومتی وزراء اور اراکین کی تعدادکم تھی، دوران کارروائی اے این پی کے رکن خوشدل خان کی نشاندہی پر سپیکرنے برہمی کااظاہرکیا اور رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزراء چھٹی کی درخواست دیتے وقت اپنی مصروفیات کی وجہ ضرور بتائیں جبکہ وزراء اپنے معمول کے اجلاس 2 بجے کے بعد رکھیں، ایوان میں پورے صوبے کی نمائندگی ہوتی ہے، وزراء کی عدم حاضری پر سپیکر نے حاضری کی فہرست طلب کرتے ہوئے خبردارکیاکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر غیرحاضر اراکین کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کریں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایم ایم اے کے رکن عنایت اللہ کی زکوٰة وعشرسے متعلق توجہ دلائونوٹس بھی متعلقہ وزیرکی عدم حاضری کے باعث التواء کاشکارہوگیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں