عدالتی فیصلے کے باوجود نصراللہ سیکرٹری اسمبلی کی کرسی پر براجماں

بدھ 12 دسمبر 2018 16:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) عدالتی فیصلہ آنے کے باوجود سیکرٹری اسمبلی کی کرسی پرتبدیل کئے جانے والے افسر نصراللہ براجماں رہے ۔

(جاری ہے)

سروس ٹربیونل کی جانب سے خیبرپختونخوااسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی کے احکامات کوکالعدم قرار دے کر اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئرترین ا یڈیشنل سیکرٹری کفایت اللہ کوسیکرٹری صوبائی اسمبلی تعینات کرنے کاحکم جاری کیاگیا تاہم بدھ کوصوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کفایت اللہ کی جگہ سیکرٹری اسمبلی کی کرسی پر تبدیل کئے جانے والے افسرنصراللہ بیٹھے تھے جوکہ پوری اسمبلی کارروائی کے دوران موجود رہے۔

اس بار ے جب اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک افسرسے پوچھاگیاتوانہوں نے بتایاکہ ان کے پاس تاحال عدالت کا تحریری فیصلہ نہیں آیا اس لئے سیکرٹری اسمبلی کی خدمات تاحال نصراللہ سرانجام دے رہے ہیںً۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں