خیبرپختونخوا اسمبلی میں تین مختلف بلز پیش

بدھ 12 دسمبر 2018 16:51

خیبرپختونخوا اسمبلی میں تین مختلف بلز پیش
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) صوبائی اسمبلی میں مالاکنڈ ڈویژن میں پرانے قوانین کی بحالی بل،چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ترمیمی اور ایم ٹی آئی ایکٹ میں ترمیمی بلز پیش کردیئے گئے ، صوبائی وزیر قانون سلطان محمد نے مذکورہ بلزپیش کئے۔

(جاری ہے)

ترمیمی بل کے تحت مالاکنڈ ڈویژن میں موجود فورسز سول پاور ریگولیشن کے تحت بحال رہیں گی، مالاکنڈ ڈویژن میں پولیس اور لیویز کے اختیارات سیکرٹری داخلہ کے پاس ہوںگے۔ واضح رہے کہ25ویں آئینی ترمیم کے تحت مالاکنڈ ڈویژن میں سابق تمام قوانین کو ختم کیا گیا تھا۔ فاٹا انضمام کے دوران پاٹا میں بھی صدر پاکستان کے احکامات کے تحت نافذ قوانین کو ختم کیا گیا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں