مسلم لیگ (ن) کے ساتھ انتقامی کارروائی ہورہی ہے،سرداریوسف

بدھ 12 دسمبر 2018 16:52

مسلم لیگ (ن) کے ساتھ انتقامی کارروائی ہورہی ہے،سرداریوسف
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈرسرداریوسف نے کہاہے کہ اپوزیشن بالخصوص مسلم لیگ (ن) کے ساتھ انتقامی کارروائی ہورہی ہے، بغیرثبوت خواجہ برادران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، نیب کوکیوں کھلی چھٹی دیدی گئی ہے۔ صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر سرداریوسف نے کہاکہ اپوزیشن کے حلقوں کو ترقیاتی فنڈز میں غیرملکی امداد سے محروم کرنا زیادتی ہے، ہمارے حلقوں کو ترقیاتی فنڈز دینا کوئی احسان نہیں صوبہ کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ سو دنوں میں احتساب کے نام پر انتقامی کاروائی کی گئی شہباز شریف کے بعد سعد رفیق اور ان کے بھائی کو بغیر ثبوت کے گرفتار کیاگیاجوکہ سراسرناانصافی ہے، مالم جبہ کیس میں وزیراعلیٰ محمودخان اور سینئروزیرعاطف خان کو نوٹسسز ملے، ایسالگتاہے کہ نیب پورے نظام کو ختم کرناچاہتاہے جس کیخلاف کھڑے ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے عدالتی فیصلہ کی پاسداری کے لئے بیمار اہلیہ کو لندن میں چھوڑا، ہم پیشیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ،ہم سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ ہیں اور دوبارہ بھی عوام کے ووٹ سے ایوان میں آئینگے، انتقامی کارروائیوں سے کسی ایک جماعت کانہیں بلکہ پورے نظام کونقصان پہنچے گا، یہ کارروائی بند ہونی چاہئے، نیب باقاعدہ انکوائری اور ثبوت کے ساتھ گرفتاریاں کرے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں