رکن اسمبلی کی عزت ووقار کاخیال رکھنا حکومت اور تمام محکموں کے سیکرٹریز کی ذمہ داری ہے، مشتاق غنی

بدھ 12 دسمبر 2018 16:52

رکن اسمبلی کی عزت ووقار کاخیال رکھنا حکومت اور تمام محکموں کے سیکرٹریز کی ذمہ داری ہے، مشتاق غنی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمدخان نے رولنگ دی ہے کہ اگرکوئی معززرکن کسی وزیریامحکمے کے سیکرٹری کے پاس جاتاہے تو وہ اس کا حق ہے تمام سیکرٹریزاراکین کو بغورسنیں اوران کے مسائل کے حل میں پوراتعاون کریں،کسی رکن کااستحقاق مجروح ہوتاہے تو وہ ایوان میں تحریک لائیں مرتکب افسرکونشان عبرت بنادینگے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران اے این پی کے رکن صلاح الدین نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے بتایاکہ ان کاحلقہ نیابت دہشتگردی سے متاثرعلاقہ ہے، حلقے میں دخل اندازی کی شکایت کامسئلہ جب سیکرٹری آبپاشی کیساتھ اٹھایا تو انہوں نے ہتھک آمیزرویہ اپنایا، یہ افسران حکومتی دبائومیں آکر میرے علاقے کی سکیموں میں نظراندازکررہے ہیں جس پر سپیکرمشتاق غنی نے کہاکہ دیکھا گیا ہے کہ انتظامی سیکرٹریوں کا رویہ اراکین اسمبلی کے ساتھ غیر مناسب ہوتا ہے، خبردار کرتا ہوں سیکرٹریز اپنا رویہ درست رکھیں ، رکن اسمبلی کی عزت ووقار کاخیال رکھنا حکومت اور تمام محکموں کے سیکرٹریز کی ذمہ داری بنتی ہے، اگرکسی رکن کی استحقاق مجروح ہوتاہے تو وہ تحریک لائیں، 30دنوں کے اندر تحریک استحقاق پرفیصلہ صادردیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں