نیب نے گواہ کے طور پر طلب کیا ہے ضرور پیش ہوں گا،،محمودخان

بدھ 12 دسمبر 2018 20:26

نیب نے گواہ کے طور پر طلب کیا ہے ضرور پیش ہوں گا،،محمودخان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق محنت کررہے ہیں۔ نیب نے گواہ کے طور پر طلب کیا ہے ضرور پیش ہوں گا ۔ پشاور میں صفائی کی ذمہ دار نجی کمپنی واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز (ڈبلیو ایس ایس پی )کو گاڑیاں سپرد کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا سفر جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

حکومت پر بھاری ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے تقدس پر یقین رکھتے ہیں ۔ مالم جبہ اسکینڈل میں نیب کی طلبی سے متعلق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کیس سے کوئی تعلق نہیں۔نیب نے گواہ کے طور پر طلب کیا ہے ضرورپیش ہونگا۔ قبائلی اضلاع کے حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ قبائلی اضلاع سے متعلق جاری اعلامیہ واپس نہیں لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے آٹھ کروڑ پچاس لاکھ کی مشینری اور گاڑیاں بھی ڈبلیو ایس ایس پی کے حوالے کیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں