وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاشہید کارکن شاہ زیب کے والد سے تعزیت کا اظہار

بدھ 12 دسمبر 2018 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان صوابی میں پی ٹی آئی کے شہید کارکن شاہ زیب کے گھر گئے جہا ں انہوں نے مرحوم کے والد سے تعزیت کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی، صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی اور صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر موجود کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ زیب نے پارٹی کاز کیلئے جان دی جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کالج یا یونیورسٹی کو شاہ زیب شہید کے نام سے موسوم کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں