ترقی کا راستہ لائبریریوں اورلیبارٹریوں سے ہوکرگزرتاہے، سینیٹرمشتاق احمد

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:26

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس کے زیراہتمام تین روزہ تعلیمی فیسٹیول دوسرے روز بھی جاری رہا،جس میں بڑی تعدادمیں طلبہ نے شرکت کی۔سینیٹرمشتاق احمدنے فیسٹیول کے دوسرے روزافتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پریوای ٹی کے پرووائس چانسلرڈاکٹرنورمحمد،ناظم کیمپس اول شیرخان ،نیاٹل کمپنی کے ڈائریکٹروہاب سراج بھی موجود تھے۔

آفا ق فائونڈیشن کے تعاون سے کیریئرکونسلنگ اورانٹرپرینیورشپ کاانعقادکیاگیا۔سنیٹرمشتاق احمدنے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ علم کاقافلہ اورکتاب کاکارواں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ترقی کا راستہ لائبریریوں اورلیبارٹریوں سے ہوکرگزرتاہے۔انہوںنے کہاکہ حکومتی سطح پرکتب میلوں کاانعقاد ناگزیرہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں