ایبٹ آباد،نویں جماعت کے طالبعلم کی فائرنگ سے کلاس فیلو قتل

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:40

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ایف جی سکول ایبٹ آباد کے ایک طالبعلم نے اپنے کلاس فیلو کو گولی مار کر قتل کر دیا ، ایبٹ آباد پولیس کے ذرائع نے رابطہ کرنے پر واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ نویں جماعت کے طالب علم حیدر علی نے اپنے کلاس فیلو عثمان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عثمان جان بحق ہوگیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق وجہ قتل فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس نے ملزم حیدر علی کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوں سے تفتیش کی جارہی ہے ، قتل ہونے والے طالبعلم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں