قبائلی اضلاع میں 5 ارب 60 کروڑ روپے کی 21 سکیموں کی منظوری دے دی گئی ہے، ڈاکٹر شہزاد بنگش

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:40

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فاٹا انضمام کے بعد ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قبائلی اضلاع میں ترقیاتی سکیموں کی منظوری کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔ڈاکٹر شہزاد بنگش نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی سکیموں کی منظوری دینی شروع کردی ہے جس کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

اجلاس میں غیر ملکی تعاون تنظیموں سے چلنے والی ترقیاتی سکیموں کو بھی زیر غور لایا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ چھ ماہ تعطل کے بعد قبائلی اضلاع میں غیر ملکی تعاون سے 5 ارب 60 کروڑ روپے لاگت کی 21 ترقیاتی سکیموں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان ترقیاتی سکیموں کی منظوری خیبر پختونخوا کی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کی اجلاس میں دی گئی۔ترقیاتی سکیموں میں تعلیم، صحت،آ بپاشی اور علاقائی ترقی کے امور شامل ہیں۔

اجلاس میں ترقیاتی سکیموں کی منظوری میں فاٹا سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف پراجیکٹس میں حالیہ تعینات ہونے والی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔ قبائلی اضلاع میں غیر ملکی امدادی اداروں جس میں یو ایس ایڈ، عالمی ادارہ خوراک،ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور آئی این ایل کی خدمات حاصل کی گئیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں