وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ڈیر ہ اسماعیل خان میں شو گر ملز کیلئے کرشنگ سیزن فور ی طور پر شروع کر وا نے کی ہدایت

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:51

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ڈیر ہ اسماعیل خان میں شو گر ملز کیلئے کرشنگ سیزن فور ی طور پر شروع کر وا نے کی ہدایت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی ہدا یت پر ڈیر ہ اسماعیل خان میں شو گر ملز کیلئے کرشنگ سیزن فور ی طور پر شروع کر وا نے کیلئے سیکرٹر ی فو ڈ محمد اکبر خا ن ، کین کمشنر سعادت خان کے ہمرا ہ خصوصی طور پر ڈیر ہ اسماعیل خان تشریف لا ئے اور اپنی آمد کے فوراً بعد انہوں نے کمشنر آفس ڈیر ہ میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جس میں کمشنر ڈیر ہ جاوید خا ن مر وت ، ڈی آئی جی ڈیر ہ دار علی خٹک ، ڈی سی ڈیر ہ برکت اللہ مر وت ، سیکرٹر ی ٹو کمشنر نعمت اللہ خان ، ڈی ایف سی نذیر الرحمان ، اسسٹنٹ فو ڈ کنٹرو لر محمد راشد سدوزئی ، کین انسپکٹر چوہدری خلیق ، فو ڈ انسپکٹر جنید کے علا وہ ڈیر ہ میں کا م کر نے والی شو گر ملو ں کے نمائندو ں نے شر کت کی اجلاس کے دورا ن مل مالکا ن سے حکومتی فیصلے کے مطا بق فور ی طور پر شو گر ملو ں میں گنے کی کرشنگ شروع کر وا نے کیلئے مذاکرات ہو ئے کمشنر ڈیر ہ اور سیکرٹر ی فو ڈ نے ملز انتظا میہ پر واضح کیا کہ زمینداروں کے حقوق کے تحفظ اور حکومت رٹ قائم رکھنے کے لئے کسی بھی قدم سے گریز نہیں کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مقرر ہ کر د ہ قیمت 180 روپے فی 40kg پر گنے کی خریداری اور فور ی طور پر کرشنگ سیزن شروع کرا نے سمیت تمام فیصلوں پر عمل درآمد کرا نا انتظا میہ کی ذمہ دار ی ہے انتظا میہ افسرا ن نے ملز انتظا میہ پر واضح کیا کہ عوامی مفاد کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا ئیگا انہیں مزید بتا یا گیا کہ حکومت احکامات پر عمل نہ کر نے کی صورت میں شو گر ملز فور ی طور پر چلا نے کیلئے ایڈمنسٹریٹر مقرر کرائے جائیں گے جو کرشنگ سیزن کا آغاز کر کے انتظامیہ کیلئے بحرانی کیفیت کا خا تمہ کرینگے ملز انتظا میہ کی درخواست صو با ئی حکومت سے یہ ہے کہ پنجا ب کی طر ح اپنی بھی سبسڈی دی جا ئے اور وافر پیداوار کی برآمد کی اجازت دی جا ئے صو با ئی سیکرٹری خوراک نے کہا کہ صو با ئی حکومت کو ان تمام امور کا ادراک ہے اور جو بھی منا سب فیصلہ کیا جائیگا آپ کو آگاہ کر دیا جائیگا ملز انتظامیہ نے دو سے تین دن میں باقاعدہ کرشنگ سیزن کے آغاز پر آمادگی ظاہر کی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں