خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 14 دسمبر 2018 09:58

خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2018ء) خیبرپختونخوا کے اکثر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔پشاور ، لوئر دیر، بونیر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے  جمعرات کی رات کو خیبرپختونخواہ کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے مالاکنڈ، مردان، بونیر اور دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل کلمہ طیبہ کا باآواز بلند ورد کرتے رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے تاحال زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں