فیز فور حیات آباد نکاسی آب پائپ لائن کی فوری مرمت کی جائے ،عمران خان سلا رزئی

جمعہ 14 دسمبر 2018 13:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) حیات آباد کے نائب ناظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان سلارزئی نے فیز فور حیات آباد میں نکاسی آب پائپ لائن کی فوری مرمت کا مطالبہ پی ڈی اے حکام سے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی منصوبے پر کام کی وجہ سے تقریباًً سات ماہ قبل فیز فور میںنکاسی آب پائپ لائن ٹوٹ گئی تھی جس کا گندہ پانی فیز فور کے قریب برساتی نالے میں گررہاہے جس کی بدبو سے اہل علاقہ پریشان ہیں جبکہ اس سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے لہذایہ مسئلہ فوری طورپر توجہ طلب ہے ۔ انہوں نے ڈی جی پی ڈی اے اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ مذکورہ پائپ لائن کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر کی جائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں