خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا تھا، زلزلہ پیما مرکز

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، دیر لوئراوربونیر سمیت مخلتف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اورگھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہرنکل آئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں