مالم جبہ سکینڈل کیس ،نیب نے وزیر اعلی کے پی کے محمود خان کو 17 دسمبر کو طلب کر لیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) پشاور نیب نے مالم جبہ میں 275 ایکٹر اراضی لیز پر دینے کی تحقیقات میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو 17 دسمبر کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو نوٹس دیا گیا ہے کہ وہ مالم جبہ میں 275 ایکڑ اراضی لیز پر دینے کی تحقیقات میں پیشرفت کے لئے پیش ہوں ۔ اس کے علاوہ نیب نے سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کو بھی متعلقہ کیس میں طلب کر رکھا ہے لیکن ان کے وکلاء نے نیب میں پیش ہو کر درخواست دی ہے کہ عاطف خان سویزر لینڈ میں ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں