وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں شیلٹر ہومز کا افتتاح کردیا

منشیات کے خلاف مہم اسلام آباد سے شروع کررہے ہیں ،ْعمران خان کااعلان

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:29

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں شیلٹر ہومز کا افتتاح کردیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں شیلٹر ہوم کاافتتاح کردیا۔پشاور میں شیلٹر ہوم کے افتتاح پر وزیراعظم عمران خان کو اس میں فراہم کردہ سہولتوں اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چار ٹرانسپورٹ اڈوں کے قریب شیلٹر ہومز بنائے گئے ہیں، 4 شیلٹر ہومز میں مجموعی طور پر 500 افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے ،ْ شیلٹر ہوم میں فیملیز کے لیے بھی 3 کمرے مختص ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ شیلٹر ہوم میں گرم پانی کے لیے گیزر لگوائے گئے ہیں ،ْ سیکیورٹی کے لیے کیمرے لگائے گئے ہیں۔شیلٹر ہومز حکام کی جانب سے وزیراعظم کو منشیات کے خلاف مہم چلانے سے بھی آگاہ کیا گیا تو اس موقع پر عمران خان نے منشیات کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ منشیات کے خلاف مہم اسلام آباد سے شروع کررہے ہیں، منشیات اب اسکولوں میں چلی گئی ہے اور یہ بڑا عذاب بن گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومت منشیات کے عادی افراد کی بحالی پروگرام سے وفاق کو بھی آگاہ کرے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں