صوبے میں ایک سو چارجاری اسکیمیں ستر فیصد مکمل ہیں،محمودخان

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:54

صوبے میں ایک سو چارجاری اسکیمیں ستر فیصد مکمل ہیں،محمودخان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کے پی کے اداروں میں سیاسی مداخلت بند کی، سب سے پہلے اپنے احتساب کے لئے قانون سازی کی،صوبے میں ایک سو چارجاری اسکیمیں ستر فیصد مکمل ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت کی سو روزہ پلان سے متعلق تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک سو چار جاری اسکیمیں اس وقت ستر فیصد مکمل ہیں،عوامی تنازعات کے حل کے لیے مقامی سطح پر کمیٹیاں قائم کیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں پہلی بار تحریک انصاف کو دوبار مینڈیٹ ملا۔حکومتی سطح پر جزا اور سزا کا قانون متعارف کرایا گیا،صحت انصاف کارڈ کا اگلے سال جنوری سے اجراکیا جارہا ہے،میرٹ کی بالادستی کے لئے آزاد اوربااختیارادارے قائم کیے گئے، وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ اداروں میں سیاسی مداخلت بند کی،کفایت شعاری کے تحت اخراجات میں خاطرخواہ کمی لائی جائیگی،خیبر پختونخوا کی بہتر ی کے لئے ترجیحات کا تعین کیا ہے،وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ اکنامک زون کے لئے جوائنٹ وینچر کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں