مالم جبہ سوات اراضی کیس میں سینیٹر محسن عزیزنیب خیبر پختونخوا میں پیش ہوئے

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) مالم جبہ سوات اراضی کیس میں سینیٹر محسن عزیزنیب خیبر پختونخوا میں پیش ہوئے ۔کیس میں کے پی کے سینئر وزیر عاطف خان کو بھی طلب کیا گیا تاہم بیرون ملک ہونے کے باعث وہ پیش نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

مالم جبہ اراضی کیس میں سینیٹر محسن عزیز نیب خیبر پختونخوا میں پیش ہوئے،میڈیا سے گفتگومیں محسن عزیز کا کہنا تھا کہ نیب نے گواہ کے طور پر بلایا،ڈیڑھ سال تک وائس چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ کے پی رہا،پراجیکٹ کیساہوا،کیا کردارتھا، یہ پوچھا گیا،آزادانہ ماحول میں سوال جواب ہوئے،مارکیٹنگ ٹول تھا صرف انوسٹر اور گورنمنٹ کو ملانے کا رول ادا کیا،حکومت نے اپنے فیصلے کئے ہم نے اپنا کام کیا،کیس میں کے پی کے سینئر وزیر عاطف خان کو بھی طلب کیا گیا تاہم بیرون ملک ہونے کے باعث وہ پیش نہ ہوسکے،نیب حکام کے مطابق عاطف خان کونئی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

مالم جبہ مبینہ کرپشن اسکینڈل میں موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک ،سابق چیف سیکرٹری امجد علی خان اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پہلے ہی نیب میں پیش ہوچکے ہیں۔نیب میں مالم جبہ اراضی کیس میں 275ایکڑ اراضی لیزپردینے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں