عمران خان کی نشتر ہال پشاور آمد کے موقع پرنوشہرہ کے رہائشی کا قافلے کے سامنے احتجاج

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:56

عمران خان کی نشتر ہال پشاور آمد کے موقع پرنوشہرہ کے رہائشی کا قافلے کے سامنے احتجاج
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان کی نشتر ہال پشاور آمد کے موقع پر خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے رہائشی نے قافلے کے سامنے احتجاج کیا ۔ پشاورکے نشتر ہال میں نوشہرہ کے رہائشی نے عمران خان سے ملاقات کے لئے گیٹ کے سامنے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

رہائشی کا کہنا تھا کہ پولیس بلاوجہ گھرپرچھاپے ماررہی ہے،وزیراعلیٰ محمود خان رہائشی سے ملاقات کے لیے پہنچے تاہم رہائشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سے نہیں عمران خان سے بات کرنی ہے،مجھے انصاف دیا جائے،خیبرپختونخواحکومت کے ترجمان اجمل وزیرنے متاثرہ شخص کو مسائل حل کرنیکی یقین دہانی کرائی جس پر متاثرہ شخص نے احتجاج ختم کردیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں