ْصوبائی حکومت قبائلی اضلاع کی تعمیروترقی کیلئے جامع منصوبہ بندی پرعمل پیراہے،اکبرایوب خان

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر موا صلا ت و تعمیرا ت اکبر ایو ب خا ن نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخوا میںضم کئے گئے سا بق فا ٹا اضلا ع کی تعمیر وتر قی اور عوا می فلا ح کے لئے پی ٹی آئی کی موجودہ حکو مت نے ایک جا مع حکمت عملی کے تحت منصو بہ بندی شروع کر دی ہے اور ان اضلا ع میں پہلے سے جا ری ترقیا تی منصو بو ں کو بھی بر وقت مکمل کیا جا ئے گا جب کہ جلدنئے میگا منصو بو ں کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے ۔

وہ جمعہ کے روز پشاور میں ضم شدہ قبا ئلی اضلاع کے تر قیا تی منصو بو ں کے جا ئزہ اجلاس کی صدا رت کر رہے تھے جس میں سیکر یٹری سی اینڈ ڈبلیو شہاب خٹک ،چیف انجئیر برا ئے ضم شدہ اضلا ع عزیر خا ن اور محکمہ کے دیگر اعلی حکا م نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران صو با ئی وزیر کو بتا یا گیا کہ ان اضلا ع میں تقریبا 390تر قیا تی منصو بو ں پر کا م جا ری ہے جب کہ 141مزید نئے منصو بے بھی شروع کئے جا رہے ہیں جن کے لئے 9792.46ملین رو پے مختص کئے گئے ہیں ۔

اکبر ایو ب خا ن نے متعلقہ حکا م کو ہدا یت کی کہ ان منصو بو ں کے معیا ر کو بہتر سے بہتر بنا یا جا ئے ۔انہو ں نے اس سلسلے میں متعقلہ عملے کو ای ٹنڈرنگ سسٹم اور دیگر امور کے با رے میں کم از کم دو ما ہ کی تربیت دینے کی بھی ہدا یت کی اور کہا کہ ٹریننگ کا عمل آئندہ فروری تک مکمل ہو نا چا ہئے تا کہ ٹنڈرنگ کے نظا م میں شفا فیت یقینی ہو سکے ۔صو با ئی وزیر نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے عملے کے مسا ئل کو حل کر نے اور فرا ئض کی انجا م دہی کو آسا ن بنا نے کے لئے دفا تر ،گا ڑیو ں اور دیگر سہو لیا ت سے متعلق رکا وٹو ں کو تر جیحی بنیا دو ں پر دور کر نے کی یقین دہا نی کرائی ۔

صو با ئی وزیر نے کہا کہ نئے ضم شدہ اضلا ع میں ان منصو بوں کی تکمیل سے تر قی کا ایک نیا دور شروع ہو گااور بہت جلد یہ اضلاع تر قی سے ہمکنار ہو کر قو می دھارے میں شا مل ہو نگے انہو ں نے تا کید کی کہ نئے اضلاع میں انضما م کا عمل مکمل ہو نے تک تبا دلو ں کا سلسلہ بند رکھا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں