وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت فاٹا انضمام کے حوالے سے اجلاس

وزیراعظم کی قبائلی اضلاع میں سکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے قبائلی عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے قبائلی اضلاع میں سکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ ہدایات جمعہ کو یہاں فاٹا انضمام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان، وزیر اعلی ٰ محمود خان ، صوبائی وزیر خزانہ تیمور خان، وزیر اعظم کے مشیر شہزاد ارباب، معاون خصوصی نعیم الحق ، افتخار دررانی ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس اوسینئر افسران نے شرکت کی ۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کو فاٹا انضمام کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے گورنر و وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ہر قبائلی ضلع کے لیے عملدرآمد کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی میں صوبائی وزراء اور ضلع سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بھی شامل کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گورنر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا تمام قبائلی اضلاع کا خود دورہ کریں تاکہ قبائلی عوام کو انضمام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے اعتماد میں لیا جائے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ انتظامی انضمام کے سارے مراحل خوش اسلوبی سے مکمل ہو چکے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں