وزیراعلی خیبرپختونخوا نے صوبے میں نمونیا کی وجہ سے 15 بچوں کی ہلاکت پردکھ کااظہار،سیکرٹری ہیلتھ کونوٹس

بچوںکی اموات سے متعلق مکمل تفصیلات معلوم کی جائیں نیز ان وجوہات کا پتہ لگایا جائے جن کی وجہ سے ان بچوں کی اموات واقع ہوئیں

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:47

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے صوبے میں نمونیا کی وجہ سے 15 بچوں کی ہلاکت پردکھ کااظہار،سیکرٹری ہیلتھ کونوٹس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں نمونیا کی وجہ سے 15 بچوں کی ہلاکت پر انتہائی دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ بچوںکی اموات سے متعلق مکمل تفصیلات معلوم کی جائیں نیز ان وجوہات کا پتہ لگایا جائے جن کی وجہ سے ان بچوں کی اموات واقع ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس حوالے سے ہسپتالوں میں احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اانتظامات کو موثر بنانے کیلئے اقدامات کرنے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔بعدازاں وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا اور اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں