بے گھر اورغریب مسافروں کیلئے شیلٹرہومزکا قیام

پجگی میں40مسافر، کوہاٹ اڈہ 15،حاجی کیمپ بس سٹینڈکے نزدیک واقع شیلٹرہوم میں 15مسافروں کی آمدہوئیں شیلٹرہومزمیں تمام تربنیادی ضروریات وسہولیات فراہم کی گئیں

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:58

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا حکومت نے 100 روزہ کارکردگی کے تحت بے گھر اورغریب مسافروں کیلئے شیلٹرہومزکاقیام عمل میں لایاہے تاکہ متوسط ،بے گھراورغریب افرادکورات کے قیام کیلئے سہولیات میسرآسکے،ہفتے کے روزپجگی شیلٹرہوم کو40مسافر، کوہاٹ اڈہ شیلٹرہوم کو15مسافر،حاجی کیمپ بس سٹینڈکے نزدیک واقع شیلٹرہوم میں 15مسافروں کی آمدہوئیںجن کوتمام تربنیادی ضروریات وسہولیات فراہم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے قائم شدہ شیلٹرہومزمیں گھروں اور دیگر خدمات کی فراہمی کے ساتھ 430 افرادکی گنجائش موجودہے،دریں اثناء سوسائٹی کے مختلف طبقوں سے پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت کی جانب سے شیلٹرہومزکے قیام کے منصوبے کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ اس اقدام سے بے گھراورغریب افرادکوٹھہرنے اوررات گزارنے کی سہولیات میسرآئینگے،سماجی کارکن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت اورباالخصوص وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غریب،نچلے اورمتوسط طبقے کے معیارزندگی بلندکرنے کیلئے اقدامات قابل تعریف ہے،بے گھراورغریبوں کیلئے اقدامات کونہ سراہنایقینی زیادتی ہوگی،انشاء اللہ خیبرپختونخواحکومت اوروفاقی حکومت کی جانب سے غریب اورمتوسط طبقے کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیلٹرہومزکے قیام سے خیبرپختونخواحکومت کی عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنائے گی ۔کوہاٹ کے رہائشی مزمل جوکہ نئے قائم شدہ شیلٹرہومزمیں ٹھہررہاہے انہوں نے یہاں کے انتظامات اورسہولیات پراطمینان کااظہارکیا، خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے شیلٹرہومزکی سہولت غریب اوربے گھرافرادکیلئے تحفہ ہے،بجلی ،پانی ،طبی سہولیات اورتمام ترضروری سہولیات شیلٹرہومزمیں 24گھنٹے دستیاب ہے،وہ یہاں کے انتظامات سے مکمل طورپرمطمئن ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کے مطابق شیلٹر ہومز میں یو پی ایس، گرم پانی، ہیٹرز، مسجد اور ڈسپنسری کی سہولت موجود ہے جب کہ مہمان خانے میں فیملی کے لیے الگ پورشن مختص کیا گیا ہے۔شوکت یوسف زئی کے مطابق بسیں روز شام 4 بجے سے رات گئے تک مسافروں اور بے گھر افراد کو اکھٹا کریں گی اور شیلٹر ہوم میں آنے والے افراد کو رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ مفت مہیا کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پشاور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں