سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید بچے قوم کے بچے تھے، دل آج بھی خون کے آنسو روتا ہے، شہرام خان ترکئی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:57

ْپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات،الیکشنزو دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید بچے قوم کے بچے تھے دل آج بھی ان کے لئے خون کے آنسو روتا ہے۔ ان کی لازوال قربانی ہمیشہ یاد رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوابی میں نجی سکول میں سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید بچوں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں سکول ہذا کے پرنسپل ،اساتذہ،والدین،شہریوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ سچ بولیں اور سچ کا ساتھ دیں جبکہ باطل کے خلاف ڈٹ جائیں۔محنت کواپنا شعار بناتے ہوئے اساتذہ اور والدین کا احترام اور ان کی خدمت کریں۔

(جاری ہے)

زندگی میں کامیابی کے لئے علم کے ساتھ ادب کا ہونے بھی ضروری ہے۔

انہوں نے طلبہ سے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی طرح بڑا سوچیں اور ایسا کام کریں جو ملک کی غریب عوام کی زندگی میں بہتری لائے۔انہوں نے اساتذہ سے مخاطب ہوکر کہاکہ وہ طلبہ میں آگے بڑھنے اورحق کا ساتھ دینے کا عزم پیدا کریں۔شہرام ترکئی کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیم پر اسی وجہ سے زیادہ توجہ مرکوز رکھی ہے کیونکہ اس سے موجودہ اور آنے والی نسلیں درست سمت کاتعین کر کے آگے بڑھ سکیں اور ملک میں ترقی کے نئے دورکے لئے اپنے آپ کو تیار کر سکیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور پوری قوم ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر سانحہ آرمی پبلک کے شہدا ء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں