پہلانیشنل بنک انٹر ڈویڑنل باکسنگ ٹورنامنٹ 18دسمبر سے شروع ہوگا،سید کمال خان

اتوار 16 دسمبر 2018 12:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید کمال خان نے کہاہے کہ پہلادو روزہ نیشنل بنک انٹر ڈویڑنل باکسنگ ٹورنامنٹ 18دسمبر سے قیوم سٹیڈیم پشاور کے باکسنگ ارینامیں شروع ہوگا ،19دسمبر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میںپشاور،مردان،ہزارہ،ملاکنڈ،بنوں،کوہاٹ اور ڈی آئی خان ڈویڑن سے ٹیمیں حصہ لینگے،ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کردی ہے۔

پشاور میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سید کمال خان کا کہناتھاکہ صوبائی ایسوسی ایشن صوبے بھر میں باکسنگ کھیل کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں اور اس مقصدکیلئے مرد وخواتین کھلاڑیوں کو مختلف اوقات میں روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ دی جارہی ہے بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت وقتاًفوقتاًانٹر ڈسٹرکٹ اور ڈویڑنل مقابلے بھی منعقد کرارہی ہے ،اسکے علاوہ اکثر اوقات ہمسایہ ملک افغانستان کے کھلاڑیوں کوبھی مدعوکرکے پاک افغان دوستی باکسنگ چمپئن شپ بھی کرائی جاتی ہیں،جس سے کھلاڑیوں کے پرفارمنس میں نکھارآجاتاہے تاہم اللہ کا شکر ہے کہ نیشنل بنک کی انتظامیہ نے ہمارے مطالبے پر عملدرآمدکرتے ہوئے پشاور میں صوبائی سطح کے انتر ڈویڑنل باکسنگ ٹورنامنٹ کرانے کی منظوری دیدی ہے اور انشاء اللہ یہ ٹورنامنٹ 18تا19دسمبر تک منعقد ہوگا جسمیں بڑی تعدادمیں کھلاڑی چمپئن شپ بننے کیلئے رینگ میں اترینگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس ایونٹ کیلئے پشاور سمیت مختلف ڈویڑن کے کھلاڑیوں نے بھر پورتیاریاں شروع کردی ہے اور انتہائی خوش بھی ہیں کیونکہ پہلی مرتبہ نیشنل بنک جیسے بڑے ادارے نے باکسنگ کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنے کا بیڑہ اٹھایاہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں