سانحہ اے پی ایس شہداء، ریسکیو 1122کے صو با ئی ہیڈ کوارٹر میں دعا ئیہ تقریب کا انعقاد

اتوار 16 دسمبر 2018 17:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) سا نحہ آرمی پبلک سکو ل کے شہدا ء کے ایصا ل ثواب کے لیے ریسکیو 1122کے صو با ئی ہیڈ کوارٹر میں دعا ئیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیو ترجما ن بلا ل احمدفیضی نے بتا یا کہ تقر یب میںاس دلخراش واقعہ میں شہید ہونے والے طلبہ کے بلند درجا ت کے لیے ہیڈ کوارٹر اور خیبر پختو نخوا کے دیگر ریسکیو دفاتر میں بھی خصو صی دعائیں کی گئیں۔

تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ آرمی پبلک سکو ل کا واقعہ کبھی بھو لنے والا نہیں ہے کیو نکہ اس دن ریسکیو اہلکار کسی بھی حفا ظتی اقدامات کے بغیردوران آ پر یشن سیکیو رٹی اہلکاروں کے شانہ بہ شا نہ خدما ت سرانجام دیتے رہے اور دیوانہ وار زخمیوں اور شہیدا کو نکا ل کر ہسپتا ل منتقل کر نے کی کو شش میں مگن رہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122نے آر می پبلک سکو ل حادثے میںبروقت ریسکیو آپر یشن کیا جس کو حکو متی سطح پر سراہا گیا جبکہ لواحقین کی جا نب سے ریسکیو اہلکا روں کو گمنا م ہیروز کا خطا ب دیا گیاکیو نکہ ریسکیو اہلکا ر وںنے اپنی جا ن کی پر واہ کیے بغیرشہدا اور زخمیو ں کو ابتد ائی طبی امداد فراہم کر تے ہو ئے انہیں ہسپتا ل منتقل کیا۔ ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ ریسکیو 1122اہلکا رعوام کی فلا ح و بہبو د کے لیے دن رات محنت کر تے ہیں۔ر یسکیو 1122 اور پا ک آرمی کے درمیا ن اعتما د کی فضا ئ قا ئم ہے اوردونوں ادارے ایک جا مع پا لیسی کے تحت ہر قسم کی ایمر جنسی میں عوام کو سہولیا ت فراہم کر تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں