چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات

اتوار 16 دسمبر 2018 17:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پشاور میں ملاقات کی، ملاقات میں فضل حکیم خان نے حلقہ پی کے 5 میں بڑھتی ہوئی شہری آبادیوں کے پیش نظر لوگوں کو درپیش تعلیمی مسائل سے وزیر اعلیٰ کو بطور خاص آگاہ کیا ان مسائل میں نئے سکول و کالجز کا قیام اور بعض کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا فضل حکیم خان نے وزیر اعلیٰ کو اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پورے ضلع سوات کا تعلیمی لوڈ مینگورہ اور سیدوشریف کی درسگاہوں پر پڑ چکا ہے اس مسئلے کے جلد از جلد حل کیلئے نئے گرلز اور بوائز ہائی اور سیکنڈری سکول اور کالجز کی تعمیر جبکہ بعض سکولوں اور کالجز کو اپ گریڈ کرنا کافی ناگزیر بن گیا ہے انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مینگورہ میں طالبات کو بہت زیادہ مسائل درپیش ہیں اسلئے اس کو بھی اپ گریڈ کرایا جانا وقت کا تقاضا ہے چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے عوام خوش ہیں بالخصوص ضلع سوات میں لوگ وزیراعلیٰ کی خدمات اور اقدامات کو سہراہتے ہیں، پی ٹی آئی کے پچھلے دور حکومت میں گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ، پی ایس کالج سیدو شریف، ودودیہ اور شاہدرہ سیکنڈری سکول مکمل ہوئے ہیں جن میں اب طلباء بڑے اطمینان سے تعلیم حاصل کررہے ہیں اس لحاظ سے وہاں طلباء کے مسائل کافی حد تک کم ہوچکے ہیں اسی طرح گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدو شریف اور دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے فضل حکیم خان نے حلقہ پی کے 5 میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت و تعلیم کے شعبوں میں مختلف کاموں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ کو تفصیلی آگاہ کیا جس پر محمود خان نے فضل حکیم خان کو یقین دلایا کہ عوام بالخصوص آئندہ نسلوں کے تابناک مستقبل کیلئے ہماری جان و مال بھی حاضر ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح لوگوں کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں