یہ بچوں کی کلاس نہیں جوکام کرنا سب کوپتا ہے، تیمورسلیم جھگڑا

عمران خان کے ڈر سے نہیں خود کام کرتے ہیں، بات نتیجے کی ہے وقت کی نہیں۔ صوبائی وزیرخزانہ خیبرپختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 دسمبر 2018 16:47

یہ بچوں کی کلاس نہیں جوکام کرنا سب کوپتا ہے، تیمورسلیم جھگڑا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2018ء) صوبائی وزیرخزانہ خیبرپختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ عمران خان کے ڈر سے نہیں خود کام کرتے ہیں، بچوں کی کلاس نہیں جوکام کرنا ہے سب کو پتا ہے،بات نتیجے کی ہے وقت کی نہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دفتر میں صبح سے شام تک حاضری کو یقینی بنانے اور دفتر روزانہ جانے سے متعلق احکامات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کوئی ایسی حکومت نہیں ہے جس نے 100 دن کا پلان دیا ہو اور پر اس پرعمل درآمد بھی کیا ہو۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ بات نتیجے کی ہے، ٹائمنگ کی نہیں ہے۔ وزراء عمران خان کے ڈر سے نہیں خود کام کرتے ہیں۔ یہ کوئی بچوں کی کلاس نہیں جو کام کرنا ہے سب کو پتا ہے۔ وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جب وزیراعظم چھٹی نہیں کرتے تو ہمیں بھی چھٹی نہیں کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

وزراء کیلئے وقت پردفتر پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔ کیونکہ لوگ صبح سویرے ہی گھرپراپنے کام کروانے آجاتے ہیں۔

لوگ ووٹ اس لیے دیتے ہیں کہ وہ کام کریں۔ صرف کچھ غیرحاضر ہوتے ہیں۔ جبکہ باقی سارے وزراء دفترآجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ،وزیراطلاعات کے پی نے کہا کہ وزیرکا کوئی سرکاری وقت نہیں ہوتا۔ ان کے دورے ہوتے ہیں۔ وزراء ایک گھنٹے یا 2 گھنٹے بھی دفتر میں بیھٹیں توکام ہوجاتا ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کے پی حکومت کی100روزہ کارکردگی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واضح کہا تھا کہ تمام وزراء کو سب آفس جانا چاہیے،روز جانا چاہیے اور شام تک وہاں بیٹھنا چاہیے، مجھے کوئی نہ کہے کہ میری وزارت لے لی ہے۔

اب مجھے یہ مسئلہ نہیں ہے کہ اگر کسی سے وزارت لے لی تووہ فاروڈ بلاک نہ بنالے لیکن اب ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔اس لیے وزراء تمام پالیسیاں غریبوں کو مدنظر رکھ بنائیں۔ بیوروکریسی کی سوچ یہ ہے کہ سرمایہ کاری اچھی چیز نہیں ہے۔ لیکن ہم نے سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں