پشاور،وزیراعلیٰ کا تیمر گرہ ہسپتال میں خواتین انتظار گاہ کو پارکنگ میں تبدیل کرنے کی شکایت پر سخت نوٹس،

فوری طورپر دوبارہ اُسی حالت میں برقرار رکھنے کا حکم

پیر 17 دسمبر 2018 23:13

پشاور،وزیراعلیٰ  کا تیمر گرہ ہسپتال میں خواتین انتظار گاہ کو پارکنگ میں تبدیل کرنے کی شکایت پر سخت نوٹس،
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تیمر گرہ ہسپتال میں خواتین انتظار گاہ کو پارکنگ میں تبدیل کرنے کی شکایت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری طورپر دوبارہ اُسی حالت میں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے آج یہاں سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ادارے اور سرکاری اہلکار اپنی پسند و ناپسند کے فیصلے کرنے سے اجتناب برتیں۔

(جاری ہے)

عوام اورخصوصاً خواتین کی فلاح کے خلاف کوئی بھی عمل قابل گرفت ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے خواتین انتظار گاہ کو فوری طور پر دوبارہ اُسی حالت میں برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ واضح رہے کہ ایک شہری نے سوشل میڈیا پر تیمر گرہ ہسپتال میں خواتین انتظار گاہ کو کار پارکنگ میں تبدیلی کی شکایت کی تھی ۔ وزیراعلیٰ نے اس شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے بجلی چوری میں معاونت کرنے پرعلاقہ سورگل کا میٹر ریڈر کو فوری طورپر معطل کردیا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں