نیب خیبر پختونخوا کے چار پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا

پراسیکیوٹرز کے مستعفی ہونے سے احتساب عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات متاثر ہونے کا خدشہ

منگل 18 دسمبر 2018 14:22

نیب خیبر پختونخوا کے چار پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) نیب خیبر پختونخوا کے چار پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب خیبر پختونخوا کے چار پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دیدیا ہے، استعفیٰ دینے والوں میں سینئر پراسیکیوٹر عمر فاروق، اشفاق داؤد زئی، حسنین طارق اور زیراللہ خٹک شامل ہیں جب کہ چاروں پراسیکیوٹرز گزشتہ کئی سالوں سے نیب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب کو بھیجے گئے استعفوں میں چاروں پراسیکیوٹرز نے ذاتی وجوہات کو جواز بنایا ۔ پراسیکیوٹرز کے مستعفی ہونے سے احتساب عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں