محکمہ تعلیم بنوں کی عارضی میرٹ لسٹیں جاری

منگل 18 دسمبر 2018 15:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) محکمہ تعلیم بنوں نے مختلف کیڈرز کے لیے ٹیسٹ و انٹرویو دینے والوں کی عارضی میرٹ لسٹیں جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم بنوں کے سپرنٹنڈنٹ دار علی خان نے اپنے بیان میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بنوں شیردراز خان کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ تمام امیدواران جنہوں نے سی ٹی ، ڈی ایم ، پی ای ٹی ، اے ٹی ، ٹی ٹی ، قاریہ اور پی ایس ٹی زنانہ کی آسامیوں کے لیے انٹرویو اور ٹیسٹ دیے تھے ان کی عارضی میرٹ لسٹیں دفتر زنانہ ڈی ای او میں آویزاں کردی گئی ہیں اگر کسی امیدوار کو اعتراض ہو تو ثبوت کے ساتھ 23 دسمبر تک اپیل جمع کراسکتا ہے، تاریخ گزرنے پر کسی کا اعتراض یا اپیل قابل قبول نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں