انٹر ڈسٹرکٹ ہائر سیکنڈری سکولز بزم ادب ،ملی نغموں ،قومی ترانے ،انگلش مضمون نویسی اور رونڈر سپورٹس کے جاری صوبائی سطح کے مقابلوں کے نتائج کا اعلان

کھیل نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشونمااور صحت کے لیے بہت ضروری ہیں‘ ثمینہ غنی

منگل 18 دسمبر 2018 15:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) صوبائی انٹر ڈسٹرکٹ ہائر سیکنڈری سکولزکے درمیان مختلف بزم ادب ،ملی نغموں ،قومی ترانے ،انگلش مضمون نویسی اور رونڈر سپورٹس کے جاری صوبائی سطح کے مقابلوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ملی نغموں میںمردان ڈسٹرکٹ پہلی پوزیشن،دوسری چارسدہ وماہنسرہ ڈسٹرکٹس جبکہ پشاور اور ابیٹ آباد ڈسٹرکٹس تیسری پوزیشنیں حاصل کرنے میں کا میاب رہے۔

ان مقابلوں میں صوبہ خیبر پختونخوا ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکولز کی طالبات نے حصہ لیا۔جن میںمردان ڈسٹرکٹ پہلی پوزیشن،دوسری چارسدہ ڈسٹرکٹ اورماہنسرہ ڈسٹرکٹ جبکہ ڈسٹرکٹ پشاور اور ابیٹ آبا ڈسٹرکٹ تیسری پوزیشنیں حاصل کرلیں ۔ملی نغموںمیں ڈسٹرکٹ مردان کے علاوہ باقی پوزیشنیںدو دو ڈسٹرکٹ نے حاصل کیں۔

(جاری ہے)

رونڈر مقابلوں میں پہلی پوزیشن ڈسٹر کٹ سوات ،دوسری ابیٹ آبادڈسٹرکٹ جبکہ تیسری پوزیشن ڈسٹرکٹ مردان کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نے حاصل کی۔

رونڈر مقابلوں میں صوبہ خیبر پختونخوا ڈسٹرکٹ کی 12گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکولز کی طالبات نے حصہ لیا۔انگلش مضمون نویسی میںبنوں ڈسٹرکٹ پہلی پوزیشن،دوسری مردان ڈسٹرکٹ اور مانسہرہ و ابیٹ آباد ڈسٹرکٹس تیسری پوزیشنیں حاصل کرنے میں کا میاب رہے۔قومی ترانوں کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن ڈسٹر کٹ ابیٹ آباد ،دوسری پشاورڈسٹرکٹ اور چارسدہ ڈسٹرکٹ جبکہ تیسری پوزیشن ڈسٹرکٹ مردان اور ملاکنڈ کے گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکولزنے حاصل کیں۔

یہ مقابلے مختلف صوبائی انٹر ڈسٹرکٹ ہائر سیکنڈری سکولزمیں ہو رہے ہیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی ای ڈی او (زنانہ) ثمینہ غنی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستانی معاشرہ صحت مند ہو تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر تیزی کا سفر جاری رکھ سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف طلبہ میں مقابلے کی فضاء پروان چڑھتی ہے بلکہ اس سے ہم اپنے تہذیب،ثقافت اور روایات کو بھی زندہ رکھتے ہیں۔

مہمان خصوصی ای ڈی او نے بزم ادب اور سپورٹس مقابلوںمیں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ اس سے بھی ذیادہ تیاری سے سپورٹس اور بزم ادب مقابلوں میںحصہ لیں گی۔اس موقع پر بزم ادب انچارج مس فرحت اورپرمس زاہدہ جنرل سیکرٹری سپورٹس اورمس بلقیس بھی موجود تھیں ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے پوزیشن ہو لڈر طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں