بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا‘اجمل خان

منگل 18 دسمبر 2018 15:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان نے کہاہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا‘وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں پاکستانیوں سے کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز پشاور پریس کلب کے سامنے اومان میں قید657 پاکستانیوں کے لواحقین کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اومان اور دیگر ممالک میں قید پاکستانیوں کا معاملہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے نوٹس میں لائوں گا،پاکستانی بیرون ملک جانے کے لیے غیر قانونی راستے نہ اپنائیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے سو روزہ پلان میں میں بھی بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کو شامل کیا ،پاکستانی سفارت خانوں کو پہلے ہی پاکستانیوں کے مسائل کے حل کی ہدایت کردی گئی ہے،صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور ان کے مسائل حل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں