وزیراعلیٰ محمودخان سے افغان سفیرکی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

منگل 15 جنوری 2019 23:52

وزیراعلیٰ محمودخان سے افغان سفیرکی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے افغان سفیرایچ ای شکراللہ عاطف مشال نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ محمودخان نے کہاکہ افغانستان سمیت خطے میں دیرپا امن پورے خطے کے دیرپا مفاد میں ہے، بات چیت میں تسلسل سے جنگ سمیت تمام پیچیدہ مسائل کا حل نکلتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان خطے میں پر امن بقائے باہمی کیلئے کوشاں ہیں،خطے میں تجارت کا فروغ پورے خطے کی خوشحالی کا ضامن ہے۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ہنڈی کی حوصلہ شکنی کیلئے دونوں ملکوں کے مابین موثر اقدامات کی ضرورت پر اتفاق ہوا جب کہ بارڈر پرایمبولینس سروس ، شٹل ٹرانسپورٹ، ایمیگریشن کاؤنٹرز میں اضافے اور ٹرسٹ بلڈنگ پر بھی اتفاق کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے سلسلے میں لیگل ٹریڈ کیلئے بینکنگ چینل میں توسیع کی تجویز پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ محمودخان نے کہاکہ خود طورحم کا دورہ کر چکا ہوں، بارڈر پر مسائل کا ادراک ہے مشکلات وزیراعظم کے نوٹس میں لاؤنگا۔افغان سفیر نے افغان صدر اشرف غنی کا پیغام وزیراعلیٰ کو پہنچایا۔سٹیٹ ٹو سٹیٹ اور پیپل ٹو پیپل رابطے، ٹریڈ اور سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام میں توسیع ،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے اور سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کی تجویز سے دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں