سماجی کارکن مجاہدین حسین، ٹیسٹ کرکٹرکبیرخان اورفرسٹ کلاس کرکٹرجہانگیرخان کی ضلع ناظم محمدعاصم سے ملاقات

جمعہ 18 جنوری 2019 16:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) اورسیزپاکستانی فاونڈیشن برطانیہ کے صدرو بزنس مین وسماجی کارکن مجاہدین حسین، ٹیسٹ کرکٹرکبیرخان اورفرسٹ کلاس کرکٹرجہانگیرخان پر مشتمل وفد نے ضلع ناظم محمد عاصم خان سے ان کے دفتر میںملاقات کی۔ وفد نے پشاورکی ضلعی حکومت کے اقدامات کو سرہاتے ہوئے فاونڈیشن کی جانب سے شہر کے دیہی اور شہری علاقوں میں ٹیوب ویلوں پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ یہ فلٹریشن پلانٹ فاونڈیشن مکمل طور پر مفت لگائے گی جبکہ اس کی دیکھ بھال ومرمت ضلعی حکومت ازخود کرے گی۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے وفد کے اس کاوش کی تعریف کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ اوورسیز فاونڈیشن کی جانب سے یہ پیشکش پشاور کی ضلعی حکومت پراعتماد کا مظہر ہے، ٹیوب ویلوں کے سروے کرینگے اورجن ٹیوب ویلوں کے پانی آلودہ ہے، ان ٹیوب ویلوں پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرینگے۔ وفد نے ضلع ناظم کو یقین دلایا کہ ان فلٹریشن پلانٹ کے پانی بازار میں ملنے والے منرل واٹر سے صاف ہوگا۔ ضلع ناظم نے پی آر او فیروز شاہ کو ٹیوب ویلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کے لئے فوکل پرسن مقرر کردیاہے اور ان کو وفد کے ساتھ کوارڈینیشن کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں