پشاور،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دیر بالا میں برفانی تودے اور ملبے تلے چند افراد کے دب جانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار

جمعہ 18 جنوری 2019 23:23

پشاور،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کا دیر بالا میں برفانی تودے اور ملبے تلے چند افراد کے دب جانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے دیر بالا میں برفانی تودے اور ملبے تلے چند افراد کے دب جانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے متعلقہ حکام کو تیز رفتار امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوںنے حساس اضلاع اور علاقوں کی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور کسی بھی حادثے کی صورت میں بلا تاخیر جگہ پر پہنچنے اور امداد ی سرگرمیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے کہاکہ ناگہانی آفات سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہر دم مستعد رہنا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں