وزیراعلیٰ محمودخان کا دیربالامیں برفانی تودہ گرنے کے واقعے پراظہارافسوس

ہفتہ 19 جنوری 2019 00:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے دیر بالا میں برفانی تودے اور ملبے تلے چند افراد کے دب جانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو تیز رفتار امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے حساس اضلاع اور علاقوں کی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور کسی بھی حادثے کی صورت میں بلا تاخیر جگہ پر پہنچنے اور امداد ی سرگرمیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ناگہانی آفات سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہر دم مستعد رہنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں