سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ خصوصی بچوں، طلبہ اور صحت عامہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہیں،عاصم خان

اتوار 20 جنوری 2019 15:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ضلع پشاور محمد عاصم خان نے کہاہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور خصوصی بچوں، طلبہ اور صحت عامہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہیں،اس کے فنڈ میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیاگیاہے اور محروم طبقات کی احساس محرومی ختم کرنا مشن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کانفرس روم میں گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول نمبر1پشاور کے پیرنٹ ٹیچر کونسل، سپیشل ایجوکیشن آفسران اوردیگر بنیادی مراکز صحت کوسولر سسٹم پر منتقلی کرنے والے پبلک ہیلتھ ایکسین کے ساتھ منعقدہ الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان سے گزشتہ روزپی ٹی سی کمیٹی سٹی نمبر1سکول پشاور کے چیئرمین ریاض حسین، ممبر اورنگزیب ، شاہ جہان، ڈسٹرکٹ ممبران لیاقت خان، وسیم اکرم اور رحمان افضل نے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیاہیں کہ ہائیرسکینڈری سکول نمبر1پشاور سٹی میں2028طلبہ میٹرک تک کلاسوں جبکہ 400 تک طلبہ انٹرمیڈیٹ کلاسوں میں انرولمنٹ رواں سال کی گئی ہیں ،ہم قدم پروگرام کی بندش کے باعث اضافی کمروں کی تعمیر لیٹ ہوگئی ہے ،فرنیچر فراہمی اور اضافی کلاس روم بنانے کی ضرورت ہے، جس پر ضلع ناظم محمد عاصم خان نے علاقے کے ڈسٹرکٹ ممبر، ڈی او پشاور کے ہمراہ سکول کے ہنگامی دورہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر طلبہ کو سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سپیشل ایجوکیش کے ڈائریکٹر قسمت خان، ڈپٹی ڈائریکٹرزجاویدخان اور یوسف علی نے اجلاس میں ضلع ناظم کو بتایاکہ سیپشل ایجوکیشن سکول میں 580 خصوصی طلبہ داخل ہے جبکہ نئی قائم کردہ شلٹرہوم کو مسافروں کے اپ اینڈ ڈارپ کے لئے فیول کے لئے فنڈ دیا جائے جس پر ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے پلاننگ آفیسر امیر خان اور فنانس آفیسر عالمزیب کو موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے سو فیصد فنڈ ریلیز کرنے کی ہدایت کی۔

اسی طرح پبلک ہیلتھ ایکسین عرفان خان نے ضلع ناظم محمد عاصم خان کوپشاورکے بنیادی مراکز صحت کے سولرائزیشن منصوبے کے تفصیلات سے آگاہ کیااور بازیدخیل، گلش رحمان اور شریکرہ کے بی ایچ یو کی سولرپینل کاکام مکمل ہونے کے بعد اس کا افتتاح کرنے کے لئے شیڈول مقرر کرنے کا مطالبہ کیاہے جس پر ضلع ناظم محمد عاصم خان نے کہاکہ بازیدخیل، شریکرہ اور گلش رحمان کے بی ایچ یوز کے سو لرائزیشن کا افتتاح آئندہ ہفتے کرینگے ،ضلع ناظم نے ایکسین کو ہدایت کی کہ سولر سسٹم پر ایکسرے اور الٹراسائونڈ سے بھی منسلک کرے تاکہ لوگوں کو مقامی مراکز صحت میں یہ سہو لیات بھی میسر ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں