وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام خواتین کیلئے کوکنگ مقابلوں کا انعقاد

اتوار 20 جنوری 2019 16:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء)وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنی تمام ممبرز اور کاروباری خواتین کے لئے سواد مصالحے بنانے والوںکے تعاون سے کوکنگ مقابلوں کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وویمن چیمبر آف کامرس کی صدر مسز عذرا جمشید ‘ نائب صدر آفشین ملک ‘ وومن چیمبرآف کامرس کی سابقہ صدر اورفائونڈرممبرمسزفطر ت الیاس بلور ‘ سابق صدور نزہت رئوف ‘ رخسانہ نادر سمیت دیگر ایگزیکٹو ممبرز اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وویمن چیمبر کی صدر مسز عذرا جمشید نے اپنی تمام خواتین سے کہا کہ وویمن چیمبر کی خواتین کی ہر قسم کی تربیت کیلئے مختلف پروگراموں کے ذریعے ان کی رہنمائی کرتی ہے اور خواتین کو چاہئے کہ وہ ان مقابلوں میں بھرپور حصہ لیں،سواد مصالحہ جات کی طرف سے وویمن چیمبر کی ممبرز کو کوکنگ مقابلوںمیں ہر طرح کی سہولیات میسر کیں بعد میں بہترین کوکنگ کرنے پر خواتین شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں