سانحہ ساہیوال کے خلاف پشاور کے وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ

پیر 21 جنوری 2019 15:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) سانحہ ساہیوال کے خلاف پیر کے روز پشاور کے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ بائیکاٹ کی اپیل خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وکلاء نے عدالتوں کی کاروائی سے خود کو الگ رکھا جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے وکلاء بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور انہوں نے عدالتی بائیکاٹ کا ساتھ دیا۔ اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وکلاء رہنمائوں نے واقعے کی عدالتی تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں