ماربل انڈسٹریز کے مالکان کا بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور کارخانو کیلئے الگ فیڈر لگانے کا مطالبہ

منگل 22 جنوری 2019 23:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ورسک روڈ پیربالا میں قائم ماربل انڈسٹریز کے مالکان نے بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور کارخانو کیلئے الگ فیڈر لگانے کا مطالبہ کر دیا ۔ آل ماربل ٹائلز اینڈ چپس انڈسٹریز ایسوسی کے جنرل سیکرٹری ہمت شاہ،نائب صدر ظفر کنڈی،ملک شریف خان،عزت خان اورفنانس سیکرٹری فیاض خان نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیر بالا میں 310 سے زیادہ ماربل فیکٹریاںہیں جس میں ہزاروں سے زائد غریب افراد روزگار سے وابستہ ہیں لیکن بجلی کی لوشیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے کارخانہ بند ہونے کو ہیں اور ساتھ ہی فیڈر ٹرپ ہونے سے کارخانہ داروں کے لاکھوں کا نقصان ہو رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی مد میں ماربل فیکٹریوں کی طرف سے ماہانہ چار کروڑ سے زیادہ بل ادائیگی ہوتی ہے لیکن فیڈر پر لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے بار بار ٹرپ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

،اس حوالے سے ہم نے کئی بار متعلقہ حکام کو درخواستیں بھی دیں لیکن ان کی طرف سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے،اور اس کیساتھ ساتھ ہمارا کاروبار بھی مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ،واپڈا حکام متعلقہ فیڈر کو ہر دس منٹ بعد ٹرپ ہونے کی وجہ سے بند کر تے ہیں جس کی وجہ سے ماہانہ ہر ایک کارخانہ دار پچاس ہزار اضافی بل ادا کرتا ہے اور کروڑوں روپے کی مشنری خراب ہوتی ہے، نئے کنکشن لگانے کے صورت میں واپڈا کو فیڈر لگانے کیلئے بڑے پیمانے پر پیسے جمع کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں نیا فیڈر نہیں لگایاجاتاہے انہوںنے کہا کہ 2014ء سے پہلے کارخانوں میں کام موجود ہونے کی وجہ سے 15ہزار کے تعداد میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع موجودہیں لیکن اب اس میں تین ہزارسے بھی کم لوگ کام کرتے ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں