پی ایس ٹی پوسٹوں پر غیرمقامی افرادکی بھرتی کیخلاف امیدواروں کی پریس کانفرنس

منگل 22 جنوری 2019 23:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) اپر دیر یونین کونسل پاتراک کے محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعے پی ایس ٹی پوسٹ کے کامیاب امیدواروں نے ای ڈی او کی مبینہ من مانیوں اور غیرمقامی امیدواروں کو بھرتی کرنے کیخلاف متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

پشاور پر یس کلب میں صحافیوں کوعلی رحمن اور اصغر علی نے بتایا کہ پی ایس ٹی پوسٹوں کو یونین کونسل کی سطح پر کامیاب امیدواروں کو بھرتی کرنا ہوتا ہے لیکن ای ڈی او نے اپنے من پسنداور دوسرے یونین کونسل غربی کے امیدواروں کو بھرتی کر دیاہے، اس حوالے سے ہم نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست بھی دیا اس نے انکوائری کر کے ہمارے حق میں فیصلہ دیا لیکن اب بھی ای ڈی او غربی یونین کونسل کے امیدواروں کو بھرتی کرنے پر بضد ہیں،ہمارا حق زبردستی ہم سے چھینا جارہاہے ، ای ڈی او نے دوسرے یونین کونسل کے امیدواروں کیساتھ ملی بھگت کر کے ان سے بھاری رقم کے ذریعے ان کو بھرتی کئے انہوں نے وزیراعلیٰ،مشیر تعلیم اور دیگرمتعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ ای ڈی او کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے بصورت دیگر ہم ان کیخلاف پشاور پریس کلب اور وزیراعلی ہائوس کے سامنے دھرنا دینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں