رخشندہ ناز کو صوبائی محتسب مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 22 جنوری 2019 23:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ہراسانی کے واقعات روکنے کے لئے رخشندہ ناز کو صوبائی محتسب مقرر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں خواتین کو ملازمت کی جگہوں پر ہراساں کرنے کی روک تھام کے لئے 2010 میں قانون نافذ کیا گیا تھا لیکن اس قانون کے نفاذ کے باوجود صوبائی محتسب کی تقرری نہ ہونے سے خواتین کو ہراساں کئے جانے کے حوالے سے انصاف کے حصول میں دشواری کا سامنا تھا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ہراسانی کے واقعات روکنے کے لئے رخشندہ ناز کو صوبائی محتسب مقرر کردیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود وترقی نسواں نے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں