20مارچ سے کھلے مصا لحہ جات کی فروخت پر پا بندی ہو گی

منگل 22 جنوری 2019 23:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) 20مارچ سے کھلے مصا لحہ جات کی فروخت پر پا بندی ہو گی، خلاف ورزی کر نے والوں کیخلا ف سخت کا روائی کی جائے گی۔خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈا ئر یکٹرعدیل نعمان نے کہاہے کہ 20مارچ سے کھلے مصالحہ جا ت کی فروخت پر پا بندی ہو گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اتھارٹی نے 21مارچ 2018کو نو ٹیفیکشن جا ری کیا تھا جس میں تاجروں کو ایک سال کا وقت دیا گیا تھا تاکہ وہ کھلے مصا لحہ جا ت کی پیکنگ کے سلسلے میں ضروری اقدامات کر سکیں ۔

تمام اضلا ع میں تاجروں اور تاجر رہنما ئوں کو بھی اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔لہذا کسی بھی قسم کی کا روائی سے بچنے کے لئے تاجر حضرات دی گئی ڈیڈ لا ئن اور نو ٹیفیکشن کی پا سداری کر یں ۔اس سلسلے میں تاجروں کو کو ئی بھی رہنما ئی چا ہیے ہو تو فوڈ اتھارٹی کے اہلکا ران کی مدد کریںگے تاکہ معیا ر کے مطا بق مصالحہ جا ت کی پیکنگ کو یقینی بنا یا جا سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں